Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کپڑوں پر چھپکلی چڑھنے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے ؟

Answered by
ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
Fatwa no.
13784-Nor
Issued
25 شوال المکرم 1446ھ /24 اپریل 2025 ء

Question

کپڑوں پر چھپکی چڑھنے سے کپڑے ناپاک ہونگے یا نہیں ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی کپڑے کے بارے میں یہ وہم ہو کہ اس پر چھپکلی چڑھی ہوگی، تو کیا اس صورت میں اُس کپڑے کو ویسے ہی استعمال کر سکتے ہیں یا پھر دھو کر استعمال کرنا ضروری ہوگا ؟ جواب

Answer (beginning)

حکم شرع یہ ہے کہ چھپکلی اگر کپڑوں پر چڑھ جائے ، تو محض اس کے چڑھنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے ۔ ہاں ! اگر چھپکلی کے جسم پر کوئی نجاست لگی ہو یا اس کی بیٹ کپڑوں پر لگ جائے تو اس صورت میں فقط کپڑے کے اُسی ناپاک حصے کو پاک کرنا ہو گا ۔ شریعت مطہرہ کا حسن یہ ہے کہ اس میں کافی آسانی رکھی گئی ہے ۔ شریعت مطہرہ کا بنیادی قاعدہ ہے کہ اشیاء میں اصل طہارت ہے ، محض شک و شبہ سے کسی بھی چیز پر ناپاکی کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، لہذا پوچھی گئی صورت میں محض وہم کی بنا پر وہ کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.