Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوسری رکعت میں پھر وہی آیتِ سجدہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 2207-JTL
- Issued
- 16 رمضان المبارک 1446ھ / 17 مارچ 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے کہ امام صاحب نے نماز تراویح پڑھاتے ہوئے آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کیا اور اس کے بعد رکوع و سجود کر کے ایک رکعت مکمل کرلی، پھر دوسری رکعت میں ان سے قراءت میں غلطی ہوئی، لقمہ ملنے پر انہوں نے پیچھے سے قراءت شروع کی تو وہی آیت سجدہ دوسری رکعت میں بھی تلاوت کر دی۔ پھر اس کے بعد نہ تو سجدہ تلاوت دوبارہ کیا، اور نہ ہی آخر پر سجدہ سہو کیا۔ اب شرعی رہنمائی درکار ہے کہ وہ نماز درست ہوئی؟
Answer (beginning)
اصح اور مختار قول کی رو سے ایک رکعت میں آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کر لیا جائے تو اس نماز کی بقیہ رکعات میں اسی آیت سجدہ کو دوبارہ پڑھنے سے سجدہ تلاوت لازم نہیں ہو تا۔ پوچھی گئی صورت میں جب امام صاحب پہلی رکعت میں آیت سجدہ کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت کر چکے تو دوسری رکعت میں اسی آیت کی دوبارہ تلاوت کی وجہ سے ان پر الگ سے سجدہ تلاوت کرنا لازم نہیں تھا لہذا پوچھی گئی صورت میں ان کی نماز درست ہو گئی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.