Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
”اے علی ! پیاز ضرور استعمال کرو “ کیا یہ حدیث ہے ؟
- Fatwa no.
- 9297-FSD
- Issued
- 18 رمضان المبارک 1446ھ / 19 مارچ 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آجکل سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ کافی گردش کر رہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی ! پیاز ضرور استعمال کرو، کیونکہ یہ نطفہ صاف کر دیتا ہے اور بچے کو درست کرتا ہے، تو کیا یہ حدیث درست ہے ؟
Answer (beginning)
سوال میں بیان کردہ روایت کے بارے میں محدثین نے صراحت فرمائی ہے کہ ایسی کوئی حدیث نہیں ہے، بلکہ یہ خالص جھوٹی روایت ہے۔ اس روایت کو علامہ سخاوی، امام ملا علی قاری اور دیگر محدثین رَحِمَهُمُ اللهُ السَّلَام نے موضوع قرار دیا ہے اور جھوٹی اور من گھڑت روایت کو نبی کریم صلی اللہ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ کی طرف جان بوجھ کر منسوب کرنا حرام ہے۔ حدیث پاک میں ایسے شخص پر سخت وعید ارشاد فرمائی گئی ہے، نیز بغیر تحقیق و تصدیق ہر سنی سنائی بات کو آگے بیان کرنا بھی درست نہیں، کیونکہ حدیث پاک میں ایسے شخص کو جھوٹا فرمایا گیا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.