Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لقمہ دینے کے لیے نابالغ حافظ پہلی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے؟

Fatwa no.
9296-FSD
Issued
18 رمضان المبارک 1446ھ / 19 مارچ 2025 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح میں لقمہ دینے کے لیے ایسے نابالغ حافظ کو پہلی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں؟ جو سمجھدار ہو ، نماز کی ادائیگی کا طریقہ جانتا ہو۔

Answer (beginning)

تروایح میں نابالغ بچے کے لقمہ دینے کے متعلق حکم شرعی ہے کہ نابالغ ، سمجھدار اور نماز کا طریقہ جاننے والا بچہ بھی لقمہ دے سکتا ہے، کیونکہ لقمہ دینے والے کا بالغ ہو نا شرط نہیں۔ نابالغ سمجھدار بچوں کی صف کے متعلق حکم شرعی یہ ہے کہ اگر نابالغ سمجھ دار بچے زیادہ ہوں، تو انہیں مردوں کے پیچھے الگ صف میں کھڑا کیا جائے، لیکن اگر بچہ ایک ہی ہو ، تو اسے مردوں کی صف میں کھڑا کیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.