Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امیر معاویہ کو منبر پر دیکھو تو قتل کر دو اس روایت کی تحقیق
- Fatwa no.
- 9293-FSD
- Issued
- 12 رمضان المبارک 1446ھ / 13 مارچ 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں یہ روایت درست ہے ؟ ” عن الحسن أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: إذار أيتم معاوية على المنبر فاقتلوہ“ ترجمہ: حضرت حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم لوگ معاویہ کو منبر پر دیکھو، تو اسے قتل کر دو۔ اس کا مکمل تحقیق کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں، علاقے میں لوگوں کو کافی تفتیش ہو رہی ہے۔
Answer (beginning)
سوال میں ذکر کردہ روایت (إذا رأيتم معاوية على المنبر فاقتلوه) موضوع، یعنی من گھڑت ہے، کیونکہ یہ روایت تین سندوں سے مروی ہے اور ان تینوں سندوں میں اس کے مرکزی راوی تین ہیں: ایک سند میں عمر و بن عبید ، دوسری میں مجالد بن سعید اور تیسری میں حکم بن ظہیر فرازی، اور یہ تینوں افراد محدثین کی نظر میں متروک و نا قابل اعتبار ، مجروح اور جھوٹے ہیں۔ عمرو بن عبید کے متعلق محدث ابن عون رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: یہ امام حسن بصری کی طرف جھوٹی روایات منسوب کرتا ہے۔ سعید بن عامر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: یہ جھوٹا گنہگار ہے۔ امام ابو حاتم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: عمر و بن عبید متروک الحدیث ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.