Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کون سی سنت کو ترک کرنے سے شفاعت سے محرومی اور وعید ہے؟

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری
Fatwa no.
9283-Fsd

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم نے حدیث مبارک سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو میری سنت کو ترک کرے گا، اسے میری شفاعت نہ ملے گی، اس پر سوال یہ ہے کہ ہم نے کئی ایک سنتوں کے بارے میں علماء سے سنا ہے کہ یہ کام سنت تو ہے لیکن چھوڑنے پر گناہ نہیں، تو جب گناہ نہیں، اسے شفاعت سے محروم ہونے کا جو حدیث مبارک میں کہا گیا ہے یہ پھر کیوں کہا گیا ہے ، اس حوالے سے درست رہنمائی کی جائے۔

Answer (beginning)

نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سنتیں دو قسم کی ہیں: (1) سنن ہدیٰ، اسے سنت مؤکدہ بھی کہتے ہیں یہ وہ سنتیں ہیں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ ادا کیں، لیکن کبھی کبھار بیان جواز کے لئے چھوڑ بھی دیں۔ یا وہ سنتیں جن کے کرنے کی تاکید فرمائی، لیکن چھوڑنے کی رخصت بالکل ختم نہ فرمائی، شریعت مطہرہ میں اس کے کرنے کی تاکید ہے، یہاں تک کہ بلا عذر ایک بار بھی چھوڑنے والا علامت کا مستحق ٹھہرتا ہے، اور اگر کوئی اسے ترک کرنے کی عادت بنالے تو وہ فاسق، مردود الشہادۃ اور عذاب کا مستحق ہو جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.