Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟

Fatwa no.
9277-FSD

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں : کینسر ، بلڈ پریشر، شوگر ، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے ہیں روزے قضا ہو گئے ، ڈاکٹر نے ان کو فی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے ؟ نیز ابھی چند دن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں ، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے ، تو دیگر دو دن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہو گی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع و سجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ : سائل کی وضاحت کے مطابق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہو جائیں گی۔

Answer (beginning)

بیان کر دہ صورت میں مریضہ کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز نہیں، کیونکہ فدیہ کا حکم صرف شیخ فانی کے لیے ہے اور شیخ فانی وہ شخص ہوتا ہے جو بڑھاپے کے سبب اتنا کمزور ہو چکا ہو کہ حقیقتاً اس میں روزہ رکھنے کی طاقت ہی نہ ہو، نہ سردی میں نہ گرمی میں ، نہ لگاتار نہ متفرق طور پر اور نہ ہی آئندہ زمانے میں اس میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو، البتہ اگر فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنا نقصان کا باعث ہو اور کسی مسلمان ماہر طبیب نے روزہ رکھنے سے منع کیا ہو ، تو تندرست ہونے تک اسے روزہ قضا کرنے کی اجازت ہے، تندرست ہونے کے بعد ان روزوں کی قضا لازم ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.