Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیوی کی بھانجی سے نکاح کرنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 9264-Fsd
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا ہندہ کے ساتھ نکاح ہوا اور ہندہ کے نکاح میں ہوتے ہوئے ، زید نے اس کی سگی بھانجی خالدہ سے نکاح کر لیا اور ازدواجی تعلق بھی قائم کر لیا اور ابھی تک میاں بیوی کے حیثیت سے اکھٹے رہ رہے ہیں، اس کو چھوڑا بھی نہیں، تو شرعاً ایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
بیوی جب تک نکاح یا عدت میں ہو، شوہر کے لیے اپنی بیوی کی سگی بھانجی سے نکاح کر نا نا جائز و حرام ہے اور یہ ممانعت قرآنِ کریم، احادیث مبارکہ اور اُصولِ شرعیہ سے ثابت ہے ، لہذا بیان کردہ صورت میں زید اپنی بیوی کے نکاح میں ہوتے ہوئے اس کی سگی بھانجی خالدہ سے نکاح کرنے کے سبب ناجائز و حرام اور سخت گناہ کا مر تکب ہوا، اُن دونوں پر لازم ہے کہ اللہ کریم کی بارگاہ میں سچی توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ متارکہ کریں اور چونکہ یہ نکاح اصلا ہی فاسد واقع ہوا ہے، اس لئے متارکہ کا اختیار دونوں ہی کو ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.