Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بگلے کی بیٹ کپڑوں پر لگی تھی اور نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 9262-FSD
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک سفید رنگ کا پرندہ جسے بگلا کہا جاتا ہے، کیا اس کی بیٹ پاک ہے ؟ اگر کپڑوں میں لگ گئی اور نماز پڑھ لی تو کیا نماز ہو جائے گی ؟
Answer (beginning)
پرندوں کی بیٹ کے حوالے سے ضابطہ شرعیہ یہ ہے کہ وہ پرندے جو حلال ہیں اور ہوا میں اونچے اڑتے ہیں، ان کی بیٹ پاک ہے اور بنگلے میں یہ دونوں وصف پائے جاتے ہیں یعنی یہ حلال پرندوں میں سے ہے اور ہوا میں اونچا اڑتا بھی ہے، لہذا بگلے کی بیٹ پاک ہے ، اگر کپڑوں پر لگ گئی اور اس حصہ کو دھوئے بغیر نماز پڑھ لی، تو نماز ہو جائے گی، البتہ یہ یادر ہے کہ اگرچہ بگلے کی بیٹ پاک ہے لیکن نماز سے پہلے معلوم ہو جائے، تو اس حصہ کو صاف کر کے نماز پڑھی جائے تاکہ یہ مسجد میں گرنے کے سبب گھن کا سبب نہ بنے کیونکہ مسجد کو ہر گھن کی چیز سے بچاناضروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.