Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا زکوٰۃ دینے کے لیے زکوٰۃ کا بتانا ضروری ہے؟

Fatwa no.
676-FAM

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا اپنے سگے بہن بھائیوں کو زکوۃ کی رقم زکوۃ کا بتائے بغیر دے سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

مستحق زکوۃ شخص کو زکوۃ کی رقم دیتے وقت یہ بتانا ضروری نہیں ہوتا، کہ یہ زکوۃ کی رقم ہے بلکہ عیدی یا گفٹ وغیرہ کے نام سے بھی دے سکتے ہیں، ہاں زکوۃ کے لئے رقم علیحدہ کرتے وقت یا شرعی فقیر کو زکوۃ دیتے وقت دل میں زکوۃ کی نیت ہونا شرط ہے، اس کے بغیر زکوۃ ادا نہیں ہوگی، لہذا اگر بھائی بہن زکوۃ کے مستحق ہوں اور سید یا ہاشمی بھی نہ ہوں تو انہیں زکوۃ کی نیت سے وہ رقم کسی بھی نام سے دے سکتے ہیں، زکوۃ کہنا ضروری نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.