Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حلالہ کیا ہے اور اس کی شرائط کیا ہیں؟ تفصیلی فتویٰ
- Fatwa no.
- 2753-Aqs
- Issued
- 27 شعبان 1446ھ / 26 فروری 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حلالہ کیا ہے ؟ اس کا حکم کیوں دیا گیا ہے ؟ اور کیا تین طلاق کے بعد دوبارہ اسی شوہر سے نکاح جائز ہونے کے لیے حلالے کا صرف نکاح و تنہائی کافی ہے؟ یا ازدواجی تعلقات قائم ہونا بھی ضروری ہے؟
Answer (beginning)
جب شوہر و بیوی میں تین طلاقیں ہو جائیں، تو چاہے شوہر نے یہ طلاقیں ایک ساتھ دی ہوں یا الگ الگ دی ہوں اور زبانی دی ہوں یا تحریری دی ہوں ، بہر صورت اب وہ عورت اس مرد پر حرام ہو جاتی ہے اور شرعی حلالہ کے علاوہ ان کے لیے رجوع یعنی دوبارہ نکاح کی کوئی دوسری صورت جائز نہیں ہوتی ، کیونکہ قرآن وحدیث کے فیصلہ کے مطابق شوہر کو نکاح کے ساتھ یا بلا نکاح رجوع کرنے کا اختیار صرف دو طلاقوں تک حاصل ہو تا ہے۔ اگر تین طلاقیں دے دی جائیں، تو اب عورت اس سابق شوہر کے لیے بغیر حلالہ شرعیہ ہر گز حلال نہیں رہتی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.