Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز جنازہ کی کتنی تکبیریں ہیں؟ احادیث کی روشنی میں تفصیلی فتویٰ
- Fatwa no.
- 9250-Sar
- Issued
- 29 رجب 1446ھ / 30 جنوری 2025ء
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز جنازہ میں کل کتنی تکبیریں ہیں ؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ صحاح ستہ میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالی عنہ نے جنازہ پر پانچ تکبیریں پڑھیں اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم پانچ تکبیریں پڑھا کرتے تھے ، تو کیا یہ بات درست ہے ؟
Answer (beginning)
نماز جنازہ کی تکبیرات کے متعلق مختلف احادیث مروی ہیں، بعض روایات میں چار تکبیریں، جبکہ بعض میں پانچ ، بعض میں سات تک ذکر کی گئی ہیں، اسی اختلاف کی بنیاد پر صحابہ کرام علیہم الرضوان بھی مختلف تکبیرات پڑھتے تھے اور ہر ایک کے پاس دلیل ہوتی تھی، لیکن جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دور مبارک آیا، تو آپ نے تمام صحابہ کرام علیہم الرضوان کو جمع فرمایا اور ان سے اس مسئلہ کے متعلق مشورہ کیا اور اس بارے میں پوچھا، تو سب کی رائے چار پر متفق ہو گئی اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تمام صحابہ کو انہی چار تکبیروں پر جمع فرما دیا تھا، اس دن سے صحابہ کرام علیہم الرضوان کا چار تکبیروں پر اجماع ہو گیا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.