Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا ابو جہل نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا؟
- Fatwa no.
- 9212-Sar
- Issued
- 16 جمادی الثانی 1446ھ / 19 دسمبر 2024ء
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ عوام میں مشہور ہے کہ ابو جہل رشتے میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا سگا چا تھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟
Answer (beginning)
ابو جہل کا اصل نام عمر و بن ہشام تھا اور کنیت ابو الحکم تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ابو جہل کا لقب دیا تھا، عوام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابو جہل کی قرابت داری کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ ابو جہل حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا چا تھا، یہ بات بالکل غلط ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے دادا جان حضرت عبد المطلب رضی اللہ عنہ تھے اور ابو جہل نہ تو حضرت عبد المطلب رضی اللہ عنہ کا بیٹا تھا اور نہ ہی حضرت عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے خاندان کا تھا، بلکہ قبیلہ بنی مخزوم سے تعلق رکھتا تھا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم قبیلہ بنی ہاشم سے تعلق رکھتے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.