Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں سجدہ تلاوت کے بعد پھر وہی آیت پڑھی تو دوبارہ سجدہ لازم ہوگا؟

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری فتوی نمبر: 9112-FSD
Fatwa no.
9112-FSD
Issued
22 ربیع الاول 1446ھ / 27 ستمبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امام مسجد ہوں اور جہری نمازوں میں بالاستیعاب قرآن کریم کی تلاوت کر رہا ہوں، آج فجر کی نماز میں یہ معاملہ پیش آیا کہ میں نے پہلی رکعت میں آیت سجدہ تلاوت کی ، پھر اسی وقت سجدہ تلاوت بھی کروا دیا، جب سجدہ سے اٹھا، تو دوبارہ اسی رکعت میں آیت سجدہ سے تلاوت شروع کر دی، اس کا سجدہ نہیں کروایا اور ایسے ہی نماز مکمل کر دی، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا مجھ پر دوبارہ سجدہ تلاوت کی ادائیگی لازم تھی یا نہیں ؟ رہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

اگر کوئی شخص نماز میں آیت سجدہ تلاوت کرنے اور سجدہ تلاوت کی ادائیگی کے بعد اسی آیت سجدہ کو دوبارہ پڑھے ، تو اس تکرار کی وجہ سے دوبارہ سجدہ تلاوت کرنا لازم نہیں، بلکہ ایک سجدہ ہی کافی ہوتا ہے ، کیونکہ اس صورت میں حکمی طور پر ایک ہی مجلس میں آیت سجدہ کا تکرار ہوا ہے ، لہذا پوچھی گئی صورت میں پہلے والا سجدہ تلاوت کرنے سے ہی وجوب ساقط ہو گیا، دوبارہ سجدہ تلاوت کی ادائیگی لازم نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.