Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسجد کی ٹوپیاں خراب ہوجائیں تو بیچ سکتے ہیں؟

Fatwa no.
554-FAM

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مساجد میں عام طور پر پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں، تو وہ ٹوپیاں کچھ عرصے بعد ٹوٹ جاتی ہیں، ایسی صورت میں کیا ان ٹوٹی ہوئی ٹوپیوں کو پلاسٹک میں بیچ کر ان سے حاصل ہونے والی رقم کو مسجد کے ہی دوسرے کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

Answer (beginning)

مساجد میں رکھی جانے والی پلاسٹک کی ٹوپیاں اگر تو مسجد کے پیسوں سے ہی خریدی گئی ہوں تو اُسے بیچ کر اس کی رقم کو مسجد کے دوسرے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے، اور اگر وہ ٹوپیاں کسی شخص نے مسجد میں دی ہوں، تو اس صورت میں وہ ٹو پیاں دینے والے کی ملکیت میں لوٹ آئیں گی، اگر وہ زندہ ہو تو وہ ٹوپیاں اُسے واپس کر دی جائیں ، وہ جو چاہے کرے، اور اگر وہ زندہ نہ رہا ہو ، تو اس کے ورثاء کو دیدی جائیں، ہاں اگر وہ شخص یا اُس کے ورثاء اُن ٹوپیوں کو بیچنے اور اس کی رقم کو مسجد کے کسی کام میں صرف کرنے کی اجازت دیدیں، تو پھر اُن کی اجازت سے ٹوپیاں بیچ کر اس کی رقم مسجد کے کاموں میں صرف کی جاسکتی ہے، اسی طرح اگر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.