Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا احرام کی حالت میں چشمہ لگانا جائز ہے؟

Fatwa no.
651-FAM
Issued
28 رجب المرجب 1446ھ / 29 جنوری 2025ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا احرام کی حالت میں چشمہ پہن سکتے ہیں؟ نیز کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیر سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

چشمہ چاہے نظر کا ہو، یادھوپ سے بچنے کے لیے ہو، بہر حال احرام کی حالت میں چشمہ پہن سکتے ہیں کہ چشمے سے مقصد چہرہ چھپانا نہیں ہو تا۔ اسی طرح احرام کی حالت میں دعا کے بعد منہ پر ہاتھ بھی پھیر سکتے ہیں، اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے کہ چہرے پر بغیر کسی کپڑے کے ہاتھ رکھنے یا پھیرنے کو عرف وعادت میں چہرہ چھپانا یاڈھانپنا نہیں کہا جاتا۔ البتہ داڑھی ہونے کی صورت میں ہاتھ پھیر نے پر بالوں کے ٹوٹنے کا اندیشہ ہے، لہذا احرام کی حالت میں اس احتیاط کے ساتھ چہرے پر ہاتھ پھیر اجائے کہ کوئی بال نہ ٹوٹے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.