Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
درہم سے کم نجاست لگ جائے تو کیا کپڑا ناپاک ہو گا؟
- Fatwa no.
- 560-FAM
- Issued
- 08 ربیع الثانی 1446ھ / 12اکتوبر 2024 ء
Question
ہوجائے گا؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر جسم یا کپڑے پر منی ایک درہم سے کم مقدار میں لگ جائے، تو کیا جسم یا کپڑ انا پاک ہو گا ؟
Answer (beginning)
منی کا ایک قطرہ بھی نجاست غلیظہ ہے، جسم یا کپڑے کے جس حصے پر لگے اُسے ناپاک کر دیتا ہے ،لہذا امنی جسم یا کپڑوں کے جس حصے پر اگر چہ درہم سے کم مقدار میں لگے ، اس سے جسم اور کپڑے کا وہ حصہ ناپاک ہو جائے گا۔ ہاں اتنا ضرور ہے کہ اگر در ہم سے کم منی لگنے کی صورت میں کسی نے جسم یا کپڑے سے اُسے پاک کیے بغیر ہی نماز پڑھ لی، تو اس کی نماز ہو جائے گی، مگر خلافِ سنت ہوگی، کیونکہ در ہم سے کم نجاست کا پاک کرنا سنت ہے، لہذا بہتر یہ کہ اُسے بھی پاک کر کے نماز پڑھی جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.