Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبی کریم کونسا عمامہ شریف پینتے اور عمامہ کی لمبائی کیا تھی؟
- Fatwa no.
- 0468-HAB
- Issued
- 04 جمادی الاخری 1446ھ /07دسمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ: (1) حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کن رنگوں کے عمامہ شریف پہنتے تھے؟ (2) نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو عمامہ شریف باندھتے تھے، اس کی مقدار لمبائی میں کتنی تھی؟ (3) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ٹوپی کیسی تھی؟ یعنی کس رنگ کی تھی؟ اونچی ہوتی تھی یا سر اقدس سے چپکی ہوئی ہوتی تھی؟ (4) آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے عمامہ باندھنے کا طریقہ کونسا تھا؟
Answer (beginning)
تمام سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں : (1) حضور پر نور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر سفید رنگ کا عمامہ شریف پہنتے تھے ، جبکہ سفر مبارک میں زیادہ تر حرقانی رنگ کا عمامہ شریف سر اقدس پر سجا ہو تا تھا۔ حرقانی خالص سیاہ رنگ نہیں ہو تا بلکہ کسی چیز کو آگ سے جلا دینے کے بعد جو سیاہی مائل رنگ ظاہر ہوتا ہے ، یہ عمامہ شریف بھی اسی رنگ کا تھا، ان کے علاوہ حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مختلف اوقات میں مختلف رنگوں کے عمامے شریف پہنا ثابت ہے ، جیسے سیاہ، زرد، زعفرانی، سرخ دھاری دار اور سبز رنگ اور صحابہ کرام علیہم الرضوان سے بھی ان تمام رنگوں کے عمامے پہنا ثابت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.