Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عمرے کے طواف میں بھول کر آٹھ چکر لگ جائے تو کیا کریں؟
- Fatwa no.
- 008-MUI
Question
دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بھائی نے بھول کر عمرے کے طواف میں سات چکر کی بجائے آٹھ چکر لگا لیے، آٹھواں چکر مکمل کرنے کے بعد یاد آیا کہ یہ آٹھ چکر ہو گئے ، تو ان کے لیے کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
اگر کسی شخص نے بھول کر طواف میں سات کی جگہ آٹھ چکر لگا لیے، تو اس پر لازم ہے کہ یاد آتے ہی اپنا طواف ختم کر دے، پھر سے سات پھیرے مکمل کرناضروری نہیں؛ کیونکہ بھول کر آٹھواں چکر لگانے والا شخص اسے ساتواں ہی گمان کرتا ہے، تو گویا کہ اس کا یہ چکر اپنے اوپر سے واجب تعداد کو اتارنے کے لیے تھا، نہ کہ ایک نیا طواف شروع کرنے کے لیے ؛ لہذا اس پر اس آٹھویں پھیرے کی وجہ سے ایک نیا طواف کرناضروری نہیں ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.