Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خطبہ کی اذان کونسی ہے؟ اور جمعہ کی سنتوں کا حکم کیا ہے؟
- Fatwa no.
- 628-FAM
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اذان خطبہ سے کیا مراد ہے ؟ جو جمعہ میں دو خطبے ہوتے ہیں، یہ دو خطبے کون کون سے ہوتے ہیں؟ اور خطبے سے پہلے جو چار سنتیں پڑھی جاتی ہیں، وہ سنتیں کون سی ہوتی ہیں، ظہر کی ہوتی ہیں یا اور کوئی ہوتی ہیں اور ان کو پڑھنے کا کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
اذانِ خطبہ سے مراد ، اذان ثانی یعنی جمعہ کی دوسری اذان ہے، جو خطیب کے منبر پر بیٹھ جانے کے بعد دی جاتی ہے۔ جمعہ میں ہونے والے دو خطبوں میں پہلا خطبہ تو وہ ہوتا ہے جو جمعہ کی دوسری اذان کے ختم ہونے کے فوراًبعد خطیب کھڑے ہو کر دینا شروع کرتا ہے ، اور پہلا خطبہ ختم ہونے کے بعد جب خطیب تھوڑی دیر منبر پر بیٹھ کر دوسری بار کھڑے ہو کر دوبارہ خطبہ دینا شروع کرتا ہے، تو وہ جمعہ کا دوسر اخطبہ ہوتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.