Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا نرم فوم یا قالین پر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائیگی؟

Fatwa no.
619-FAM
Issued
24 جمادی الاخریٰ 1446ھ / 27 دسمبر 2024 ء

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں سردی کی وجہ سے قوم بچھایا گیا ہے ، جو کہ نرم ہے اور سجدے میں دبانے سے دیتا ہے، تو ایسے میں نماز کا کیا مسئلہ ہے؟

Answer (beginning)

اگر فوم واقعی ایسا ہے کہ جس پر سجدہ کرنے میں پیشانی خوب نہیں جمتی اور مزید دبانے سے وہ قوم دیتا ہے، تو ایسے فوم پر سجدہ کرنے سے سجدہ نہیں ہو گا، جس کی وجہ سے نماز نہیں ہو گی اور اگر پیشانی تو خوب جم جائے، لیکن ناک ہڈی تک نہ جسے ، تو اب نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی یعنی ایسی نماز کو دوبارہ پڑھناواجب ہو گا، لہذا مسجد انتظامیہ پر لازم ہے کہ ایسے قوم کو نماز کی جگہ سے ہٹادیں اور اس کی جگہ کوئی ایسا سخت قالین، کار پیٹ وغیرہ بچھا دیں کہ جس پر سجدہ کرنے سے پیشانی اچھی طرح سے جم جائے اور مزید دبانے سے نہ دبے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.