Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجیل کا مطلب اورسجیل نام رکھنا کیسا
- Fatwa no.
- 8983-FSD
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے چند دن قبل بیٹا عطا فرمایا ہے۔ گھر والوں کے مشورے سے اُس کا نام ”سجیل “ رکھا ہے ، لیکن قریبی مسجد کے امام صاحب جو کہ عالم دین ہیں، انہوں نے یہ نام رکھنے سے منع کیا ہے کہ اس کا معنی مناسب نہیں۔ آپ شریعت کا حکم بیان کریں کہ کیا یہ نام نہیں رکھنا درست نہیں ؟
Answer (beginning)
نام رکھنے کے متعلق اصول یہ ہے کہ ایسا نام رکھا جائے جو معنی کے اعتبار سے اچھا اور مسلمانوں میں معروف ہو، کیونکہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ نے اچھے نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے، لہذا سجیل نام نہ رکھا جائے کہ اس کا معنی «کنکر “ اور ”پتھر “ ہے۔ اس اعتبار سے یہ نام مناسب نہیں، لہذا بہتر یہ ہے کہ خدا کے نیک بندوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے کہ یہ مستحب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.