Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

احرام کی حالت میں سجدے کے دوران چہرے پر کپڑا لگنے کا حکم

Fatwa no.
490-FAM

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں نماز میں سجدہ کی ادائیگی کے دوران اگر لیڈیز کا اسکارف ، یا دوپٹہ منہ پر لگ جائے تو کیا معاملہ ہو گا؟

Answer (beginning)

ایسی صورت میں اگر اُس اسکارف یا دوپٹے سے محرم کا پورا چہرہ، یا چہرے کا کم از کم چو تھائی حصہ چھپ جائے، تو اگر چہ یہ چھپنا ایک لمحے کے لیے ہی ہو ، محرم پر اس کی وجہ سے کفارے میں ایک صدقہ فطر لازم ہو گا۔ ہاں اگر محرم کے چہرے کا چوتھائی سے بھی کم حصہ چھپا ہو، تو اب اس صورت میں محرم پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہو گا۔ پھر چونکہ اس طرح نماز کے دوران اسکارف یا دوپٹے سے چہرہ چھپنے میں محرم کا اپنا کوئی قصد وارادہ نہیں، لہذا بہر صورت اس میں گناہ نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.