Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

محرم اور صفر کے مہینے میں شادی بیاہ کی تقاریب کرنا

Fatwa no.
006-MUI
Issued
24 صفر المظفر 1445ھ / 11 ستمبر 2023ء

Question

دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شریعت مطہرہ کی روشنی میں شہدائے کربلا کے سوگ کی وجہ سے محرم الحرام میں اور صفر المظفر کو منحوس و بے برکتی والا مہینا سمجھتے ہوئے صفر المظفر میں نکاح و شادی کی تقاریب نہ کرنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

محرم الحرام اور صفر المظفر کے مہینے میں شادی بیاہ کی تقاریب کرنا باقی مہینوں کی طرح بغیر کسی شک و شبہ کے جائز ہے ، شرعا کوئی ممانعت نہیں ، اب اگر کوئی شہدائے کربلا کے سوگ کی وجہ سے محرم الحرام میں شادی بیاہ کی تقاریب نہیں کرتا، تو یہ ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے، کیونکہ شریعت مطہرہ میں سوگ صرف بیوی کے لیے اپنے شوہر کی وفات پر چار مہینا دس دن ہے، اس کے علاوہ کسی کے لیے بھی کسی کے انتقال پر تین دن سے زائد سوگ مناناناجائز و حرام ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.