Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟
- Fatwa no.
- 566-FAM
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی کو اینٹل فسٹولا ( Anal Fistula) بیماری ہے، اس میں پاخانہ کی جگہ کے قریب ایک پھوڑا سا بنتا ہے، جس سے پیپ نکلتا ہے، بعض دفعہ اس جگہ سے مسلسل پیپ بھی نکلتا رہتا ہے، ایسی صورت میں اگر دورانِ نماز اُس جگہ سے پیپ خارج ہو جائے، تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟ کیا دورانِ نماز پیپ نکلنے کے باوجود نماز کو جاری رکھا جا سکتا ہے، یا پھر کپڑے تبدیل یا پاک کر کے پھر سے نماز پڑھنی ہو گی ؟ شرعی رہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر اس زخم، پھوڑے سے پیپ صرف چمکتا یا اُبھرتاہو اور اس میں بہنے کی صلاحیت نہ ہو ، تو اس صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا اور کپڑے کے اس پیپ سے تر ہونے کی وجہ سے کپڑا بھی ناپاک نہیں ہو گا، ہاں اگر زخم سے پیپ بہتا ہو، تو یہ پیپ ناپاک ہو گا، کپڑے کو بھی ناپاک کر دے گا اور وضو بھی ٹوٹ جائے گا، لہذا اب اس صورت میں نماز سے متعلق دو صورتیں ہیں: (۱) اگر پیپ کا بہنا مسلسل ہو اس طرح کہ نماز کا پور اوقت گزر جاتا ہے ، لیکن وہ کوشش کرنے کے باوجو د اس پورے وقت میں وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے پر قادر نہیں ہوتے ، تو ایسی صورت میں وہ شرعی معذور قرار پائیں گے ، اور ان کے لیے حکم یہ ہو گا کہ وہ ہر…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.