Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آیت سجدہ پھر اس کا ترجمہ پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟

Fatwa no.
485-FAM

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ اس کا ترجمہ بامحاورہ اور با معنی بھی پڑھتے ہیں اور اس میں آیات سجدہ بھی آتی ہیں، اب ہم آیات بھی پڑھتے ہیں اور ترجمہ بھی تو کیا سجدہ دو مر تبہ واجب ہو گا؟

Answer (beginning)

جواب سے پہلے دو باتیں سمجھنا ضروری ہیں: ایک یہ کہ جس طرح آیت سجدہ کی تلاوت سے سجدہ تلاوت واجب ہوتا ہے ، اسی طرح آیت سجدہ کا ترجمہ خواہ وہ کسی بھی زبان میں ہو ، اس کو پڑھنے سے بھی سجدہ تلاوت واجب ہو تا ہے۔ دوسرا یہ کہ اگر کوئی آیت سجدہ کی تکرار کرے، تو ایک یا متعدد سجدے لازم ہونے سے متعلق اصول یہ ہے کہ اگر ایک مجلس میں ایک ہی آیت سجدہ کو دوبارہ پڑھا ہو ، تو ایک ہی سجدہ تلاوت واجب ہو گا، اور اگر مجلس ایک ہو ، مگر آیت سجدہ تبدیل ہو جائے ، یا آیت وہی ہو مگر مجلس تبدیل ہو جائے، تو اب ایک سجدہ کافی نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.