Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جماعت سے پہلے چھوٹے بچوں کو پچھلی صف میں بھیجنے کا اعلان کرنا

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری
Fatwa no.
9010-FSD
Issued
27 جمادی الاولی 1446ھ /30 نومبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں مساجد میں جماعت کے وقت یہ اعلان کیا جاتا ہے ”چھوٹے بچوں کو پچھلی صفوں میں بھیج دیا جائے “ کیا ایسا اعلان کرنادرست ہے ؟ اگر درست ہے ، تو اس کی وجہ بھی بتا دیں؟

Answer (beginning)

یہ اعلان کرنا کہ ”چھوٹے بچوں کو پچھلی صفوں میں بھیج دیا جائے“ جائز و درست ہے ، بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال سے بھی ثابت ہے کہ جماعت کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفوں کی ترتیب بیان فرمائی: پہلی صفوں میں بالغ و سمجھدار افراد، اس کے بعد ایسے سمجھدار نابالغ بچے جن کو نماز کی سمجھ بوجھ ہو کھڑے ہوں ، لہذا ان احادیث کی روشنی میں یہ اعلان کرنا شرعاً درست اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر عمل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.