Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اضطباع کتنے چکروں میں کرنا ہے؟ طواف میں اضطباع کا حکم

Fatwa no.
0395-HAB

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عمرے کے طواف کے پہلے دو چکروں میں اضطباع کرنا یاد نہ رہا، پھر تیسرے چکر میں یاد آیا، تو اب دورانِ طواف اضطباع کیا جائے گا یا نہیں ؟ یا دم دینا لازم ہو گا ؟

Answer (beginning)

اگر کوئی طواف عمرہ کے شروع کے پھیروں میں اضطباع کرنا بھول جائے، تو طواف کا ساتواں پھیرا مکمل ہونے سے ہلے پہلے جب بھی یاد آئے، دورانِ طواف ہی اضطباع کرلے، کیونکہ طواف عمرہ کے ساتوں پھیروں میں اضطباع سنت ہے ، یہی اس کا محل مسنون ہے ، جبکہ اس سے کم میں اضطباع کرنا خلاف سنت و مکروہ ہے ، لہذا بعض پھیروں میں اضطباع چھوٹ جانے کی وجہ سے بقیہ پھیروں میں بھی چھوڑنے کا حکم نہیں دیا جائے گا۔ نیز اس صورت میں کسی قسم کا کوئی کفارہ ( دم، صدقہ لازم نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.