Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شوگر چیک کرنے کے لیے خون نکالنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
- Fatwa no.
- 7469-PIN
- Issued
- 02 محرم الحرام 1445ھ / 09 جولائی 2024
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ شوگر چیک کرنے کے لیے جو خون نکالا جاتا ہے، کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
سبیلین (پیشاب پاخانے کی جگہ) کے علاوہ جسم کے کسی حصے سے خون نکلے ، تو اس سے وضو ٹوٹنے یا نہ ٹوٹنے کے بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ اگر بہنے کی مقدار خون نکلے، تو وضو ٹوٹ جائے گا اور بہنے کی مقدار نہ ہو، تو وضو نہیں ٹوٹے گا، عمومی طور پر شوگر چیک کرنے کے لیے جو خون نکالا جاتا ہے ، وہ بہنے کی مقدار ہوتا ہے، لہذ اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، البتہ اگر ایسی صورت ہو کہ بہنے کی مقدار خون نہ نکلا، تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.