Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اسلام میں بگ بینگ تھیوری کی حقیقت؟

Fatwa no.
466-FAM

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بگ بینگ تھیوری ( Big Bang Theory) کیا ہے ، اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز بعض اسکولوں میں یہ نصاب کا حصہ ہوتی ہے، طلبا کو پڑھائی جاتی ہے، ایسی صورت میں اس پر یقین رکھے بغیر صرف اس کو پڑھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ زمین و آسمان اور جو کچھ اس میں ہے ، اس کے پیچھے ایک صانع یعنی بنانے والا موجود ہے ، جو عظیم طاقت اور قدرت کا مالک ہے اور وہ اللہ تعالیٰ ہے، اسی نے سب کو پیدا کیا ہے اور اس نے آسمان وزمین کی تخلیق ایک مخصوص مدت اور ترتیب سے فرمائی۔ بگ بینگ تھیوری (Big Bang Theory)، کائنات کی پیدائش کے بارے میں پیش کیا جانے والا ایک سائنسی خیال اور نظریہ ہے، جس کے معنی ایک بڑے دھماکے کے ہیں، اس کے مطابق آج کے دور سے تقریبا 14 ارب سال پہلے ، جب کائنات کا سارا مادہ ایک نقطے میں بند تھا، ایک عظیم الشان دھماکا ہوا، جس سے یہ مادہ پھیلنا شروع ہوا اور مختلف کہکشائیں ، ستارے، سیارے اور زمین و…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.