Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بھول کر طواف کے آٹھ چکر لگانے سے طواف ہوگیا؟
- Fatwa no.
- 0417-HAB
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں پاکستان سے عمرہ کرنے آیا ہوا ہوں ۔ میں نے احرام و غیرہ باندھ کر طواف عمرہ شروع کیا، لیکن میں نے بھول کر آٹھ چکر لگا لیے اور میں یہ سمجھا کہ یہ ساتواں چکر ہی ہے ، لیکن مجھے اس کا ظن غالب نہیں تھا، پھر میں ہوٹل آگیا، یہاں قافلہ امیر نے بتایا کہ آپ چھ چکر مزید لگا کر ایک اور طواف مکمل کریں، ورنہ دم لازم ہو جائے گا۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مجھ پر چھ چکر مزید لگانا لازم ہیں ؟ جو میں نے طواف کر لیا ہے ، وہ درست ہوا ہے یا نہیں ؟ مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یا نہیں ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کا طواف درست ہو گیا، نہ ہی آپ پر مزید چھ چکر لگا کر ایک اور طواف پورا کر نالازم ہے اور نہ ہی کوئی کفارہ وغیرہ، کیونکہ یہ تو اس وقت لازم ہوتا ہے جب کوئی ساتواں چکر یقینی طور پر مکمل ہو جانے کے بعد جان بوجھ کر یا محض وہم و وسوسہ کی وجہ سے آٹھواں چکر لگائے، جبکہ صورت مستفسرہ میں آٹھویں چکر کو ساتواں گمان کر کے مزید ایک چکر لگایا گیا ہے اور فقہائے کرام علیہم الرحمۃ کی تصریحات کے مطابق ایسی صورت میں طواف درست ہو جاتا ہے، لہذا نہ ہی مزید چھ چکر لگانا لازم ہے ، نہ ہی کوئی کفارہ وغیرہ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.