Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
موبائل یا خارش کی وجہ سے آنکھ سے نکلنے والے پانی سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
- Fatwa no.
- 528-FAM
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جو پانی آنکھ سے موبائل استعمال کرنے یا خارش کرنے سے آتا ہے ، وہ پاک ہے یا نا پاک اور کیا اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
آنکھ سے نکلنے والا ہر پانی ناپاک نہیں ہوتا اور نہ ہی وضو توڑتا ہے ، بلکہ اصول یہ ہے کہ آنکھ سے نکلنے والا وہ پانی جو آنکھ میں درد یا بیماری یا آنکھ میں زخم کی وجہ سے نکلے، تو ایسا پانی ناپاک ہوتا ہے، جسم اور کپڑے کے جس حصے پر لگے، اُسے بھی ناپاک کر دیتا ہے ، اور اس سے وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے، کیونکہ جو پانی اور رطوبت کسی بیماری یا درد کی وجہ سے نکلے، تو اس میں چونکہ خون وغیرہ نجاست کے ملنے کا گمان ہوتا ہے، لہذا اس بناء پر اُسے ناپاک مانا جاتا ہے اور اس سے وضو ٹوٹ جانے کا حکم ہوتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.