Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اسلامی احکامات میں اختلاف ہیں تو اس پر عمل کیوں ضروری؟
- Fatwa no.
- 14298:LHR
- Issued
- 12 جمادی الاولی 1445ھ / 27 نومبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سیکولر لوگوں کے اس اعتراض کا کیا جواب ہے : ”کون سا اسلام جناب، کیونکہ مولویوں کا اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف ہے، لہذا جب تک یہ اختلاف ختم نہیں ہو جاتے، اسلام کو اجتماعی نظم سے باہر رکھو۔“
Answer (beginning)
اسلامی احکامات کی تشریح میں مختلف آراء ہونا کوئی مذموم شے نہیں، بلکہ یہ اسلام کا حسن و آسانی ہے اور احادیث میں اس کی تائید موجود ہے۔ اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف کوئی ایسی شے نہیں جس کا ظہور آج پہلی دفعہ ہو گیا ہے، یہ تو قرونِ اولیٰ سے لے کر آج تک چلتا رہا ہے۔ تو اگر ان تمام تر اختلافات کے باوجو د مسلمان تیرہ سو سال تک حکومتیں چلاتے رہے ہیں، تو آج یہ یکا یک کیوں ناممکن نظر آنے لگا ہے ؟ اگر اجتماعی نظم میں اختلاف کو دور رکھنا چاہیے تو یہ نظریہ فقط اسلام ہی کے متعلق کیوں ہے ؟
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.