Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
- Fatwa no.
- 2693-AQS
- Issued
- 24 ربيع الآخر 1446ھ / 28اکتوبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعہ المبارک کو میں جماعت کروارہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کرلی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ وعیدین میں سجدہ سہو لازم ہو جائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔ شرعی رہنمائی فرمادیں کہ اس واقعہ کو کچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ : اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اور بآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہو تا۔
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کی وہ نماز واجب الاعادہ ہو گئی ہے، اس نماز میں جتنے بھی نمازی شامل تھے ، ان سب کو اُس دن کی ظہر کی چار رکعات کا اعادہ کرنالازم ہے، کیونکہ جمعہ و عیدین کی نماز میں امام پر جہری قراءت کرناواجب ہے کہ اگر بھول کر ایک آیت کی مقدار سری قراءت کرلے ، تو اس پر سجدہ سہو لازم ہو جاتا ہے الا یہ کہ اکثر فاتحہ سے پہلے دوبارہ جہری کا اعادہ کرلے ، تو سجدہ سہو ساقط ہو جاتا ہے، بہر حال جب سجدہ سہو لازم ہو گیا) اور سجدہ سہو نہیں کیا، تو نماز واجب الاعادہ ہو جاتی ہے اور نماز جمعہ کسی واجب کے ترک یا مکروہ تحریمی فعل کے سبب واجب الاعادہ ہو جائے اور اس کا وقت نکل جائے ، تو اس دن کی ظہر کی چار…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.