Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضرت سیدہ خاتو ن جنت بی بی فاطمۃ الزہراء کا جنازہ کس نے پڑھایا
- Fatwa no.
- 345-Grw
- Issued
- 11 رمضان المبارک 1443ھ / 13 اپریل 2022 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضرت سیدہ خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہر اءرضی اللہ تعالی عنہا کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟ نیز بخاری شریف کی ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے رات کو ہی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دفن کر دیا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو اطلاع نہ کی۔ اس روایت کا صحیح مطلب کیا ہے ؟
Answer (beginning)
حضرت سیدہ خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزہراء رضی اللہ تعالی عنھا کا جنازہ کس نے پڑھایا، اس بارے میں روایات مختلف ہیں، ایک روایت کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اور ایک روایت کے مطابق حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے پڑھایا۔ اور صحیح یہ ہے کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہا کا جنازہ ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے پڑھایا، جس کا ذکر کثیر روایات میں موجود ہے۔ بخاری شریف کی جس روایت کی طرف سوال میں اشارہ ہے، اس روایت کے الفاظ یہ ہیں:” دفنھا زوجھا علی ليلا ولم يؤذن بها أبابکر“ یعنی: حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو ان کے شوہر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے رات کو ہی دفن کر دیا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.