Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا عباسی کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟

Fatwa no.
12258-Nor

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عباسی خاندان کو زکوۃ دے سکتے ہیں ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

Answer (beginning)

بنو ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے اور بنو ہاشم سے مراد پانچ خاندان ہیں : آلِ علی، آلِ عباس، آلِ جعفر ، آلِ عقیل، آل حارث بن عبد المطلب۔ لہذا اعباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔ البتہ اگر واقعی اس خاندان کے کسی فرد کو مدد کی حاجت ہو تو ممکنہ صورت میں زکوۃ اور صدقات واجبہ کے علاوہ دیگر اموال سے اس کی مدد کی جائے اور اسے اپنے لئے باعث شرف سمجھا جائے کہ یہ عین سعادتمندی کی بات ہے۔ بنو ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.