Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بدھ کے دن ناخن کاٹنا کیسا ؟
- Fatwa no.
- 7780-Sar
Question
(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بدھ کے دن ناخن کاٹنا درست ہے ؟ اگر بدھ والے دن نہ کاٹے جائیں اور چالیس دن پورے ہو رہے ہوں تو کیا اس صورت میں بھی بدھ گزار کر جمعرات کو کاٹنے چاہئیں یابدھ کو ہی کاٹ لیے جائیں ؟
Answer (beginning)
بدھ کے دن ناخن نہیں کاٹنے چاہئیں کہ برص یعنی کوڑھ ہو جانے کا اندیشہ ہے،البتہ اگر انتالیس دن سے نہیں کاٹے تھے اور آج بدھ کو چالیسواں دن ہے، اگر آج بھی نہیں کاٹتا، تو چالیس دن سے زائد ہو جائیں گے تو اس پر واجب ہو گا کہ آج کے دن ہی کالے، کیونکہ چالیس دن سے زائد ناخن رکھنا ناجائز اور مکروہ تحریمی ہے۔ بدھ کے دن ناخن کاٹنے کے متعلق شہاب الدین علامہ احمد خفاجی مصری رَحْمَةُ الله تَعَالَى عَلَيْهِ (سال وفات: 1069ھ/1659ء) لکھتے ہیں : ”قص الاظافر وتقليمها سنة ورد النهى عنه في يوم الاربعاء وانه يورث البرص وحكى عن بعض العلماء انه فعله فنهى عنه فقال لم يثبت هذا فلحقه البرص من ساعته فرای النبی صلی اللہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.