Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز ی کی گود میں بچہ آکربیٹھ جائے، تو نماز کا حکم

Fatwa no.
6946-Pin
Issued
16 رمضان المبارک 1443ھ 18 اپریل 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں تروایح وغیرہ نماز ادا کر رہے ہوں، تو اس دوران چھوٹے بچے کھیلتے کھیلتے آکر نمازی کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں یا پھر سجدے کی حالت میں ہوں، تو پیٹھ پر سوار ہو جاتے ہیں ، تو اس صورتِ حال میں نماز کا کیا حکم ہو گا؟ نیز ا گر بچے نے پاجامہ یا پیمپر وغیرہ میں پیشاب یا پاخانہ کیا ہو اور اس حالت میں آکر گود میں بیٹھ جائے، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

دوران نماز اگر بچہ گود میں یا جسم کے کسی حصہ پر بیٹھ جائے اور اس نے پیشاب وغیرہ نہیں کیا، تو اس کی وجہ سے نمازی کی نماز میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ احادیث طیبہ سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس حال میں نماز ادا فرمائی کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی گود مبارک میں آپ کی نواسی حضرت امامہ بنت زینب رضی اللہ تعالی عنہما بیٹھی تھیں۔ البتہ اگر یقینی طور پر معلوم ہو کہ بچے نے پیشاب یا پاخانہ کیا ہوا ہے اور اس کا جسم یا کپڑے ناپاک ہیں، تو پھر نماز کی ادائیگی کے متعلق درج ذیل مختلف صورتیں بنتی ہیں : (1) اگر بچہ ہوشیار، سمجھدار ہے ، یعنی اس قابل ہے کہ خود گود میں رک سکے (جیسا کہ دو تین…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.