Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میت کو دفنانے کے بجائے زمین پر کمرہ بنا کر اس میں رکھنا کیسا؟
- Answered by
- محمد عرفان مدنی
- Fatwa no.
- 1127-Lar
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص فوت ہوا، تو اسے زمین کے اوپر ہی پکی جگہ پر رکھ کر اس کے ارد گرد اینٹوں سے چاروں طرف چھوٹا سا کمرہ نما بنادیا گیا۔ قبر کھود کر اس کے اندر دفن نہیں کیا گیا، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسا کر ناشر عادرست ہے ؟
Answer (beginning)
صورت مسئولہ میں میت کو زمین میں دفن کرنے کے بجائے زمین کے اوپر ہی رکھ کر اس کے گرد کمرہ نما بنایا گیا، تو ایسا کر ناشر عادرست نہیں تھا، لازم ہے کہ میت کو وہاں سے نکال کر شرعی طریقہ کے مطابق زمین کھود کر دفن کریں۔ کیونکہ مسلمان میت کو حتی الامکان دفن کرنا فرض کفایہ ہے ( یعنی کسی نے بھی تدفین کر دی، تو سب بری الذمہ ہو جائیں گے ، ورنہ جن جن کو اطلاع اور قدرت تھی، وہ سب کے سب گنہگار ہوں گے ) اور دفن کرنے کا مطلب ہے کہ : زمین میں قبر کھود کر اس میں میت کو رکھ کر اسے چھپایا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.