Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اس وجہ سے دیا جلانا کیسا کہ بزرگوں کی آمد ہوگی؟

Fatwa no.
0228-Jt1

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ جمعرات کو گھروں میں دیے جلاتے ہیں، جبکہ اس کی حاجت و ضرورت نہیں ہوتی، محض اس وجہ سے جلائے جاتے ہیں کہ بزرگوں کی آمد ہوگی ، وغیرہ وغیرہ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ان کی کیا حیثیت ہے؟

Answer (beginning)

دیے پر بزرگوں کے آنے کا نظریہ محض باطل و بے اصل ہے۔ لہذا اس وجہ سے دیا جلانا ایک غرض باطل کے لیے دیا جلانا ہے جو بدعت اور اسراف و نا جائز ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید میں فرمان باری تعالی ہے: ﴿ وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ﴾ ترجمہ کنز الایمان : ” اور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔(پارہ 8، سورہ اعراف، آیت 31) ایک اور مقام پر ہے: ان المُبَذِرِينَ كَانُوا الحَونَ الشَّيطِينِ وَكَانَ الشَّيْطَنُ لِرَبِّهِ كَفُورًا ترجمه کنز الایمان : ” بے شک اڑانے والے (فضول خرچی کرنے والے) شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.