Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کتنے سال کے بچے پر روزہ فرض ہے؟
- Fatwa no.
- 352-Grw
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ بچوں کو رمضان المبارک کے روزے رکھوانے کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
Answer (beginning)
نابالغ پر روزہ فرض نہیں ، البتہ اگر نابالغ بچہ یا بچی سات سال کے ہو جائیں اور روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوا روزہ انہیں ضرر نہ دیتا ہو، تو ان کے ولی پر لازم ہے کہ انہیں روزہ رکھوائے اور جب دس سال کے ہو جائیں ، تو ولی پر واجب ہے کہ روزہ رکھنے کے معاملے میں ان پر سختی کرے اور نہ رکھنے کی صورت میں انہیں سزادے۔ جیسے سات سال کے بچے کو نماز کا حکم دینا اور دس سال کا ہو جانے پر نماز کے معاملے میں سختی کرنا، نہ پڑھنے کی صورت میں سزا دینا ولی پر واجب ہے ، اسی طرح روزے کا حکم ہے کہ صحیح قول کے مطابق روزے کا حکم نماز کی طرح ہی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.