Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام خود ہی اقامت کہے، تو مقتدی کس وقت کھڑے ہوں گے؟
- Fatwa no.
- 2415-Gul
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر امام خود ہی اقامت کہے، تو مقندی بیٹھ کر اقامت سنیں گے یا کھڑے ہو کر ؟ اگر بیٹھ کر سنیں گے ، تو کس وقت کھڑے ہوں گے ؟
Answer (beginning)
اگر امام ہی تکبیر کہے، تو اب مقتدی تکبیر بیٹھ کر سنیں گے اور تکبیر مکمل ہونے کے بعد نماز کے لیے کھڑے ہوں گے ، اس سے پہلے کھڑے نہیں ہوں گے۔ در مختار میں ہے: ”اذا اقام الامام بنفسه في مسجد فلا يقفوا حتى يتم اقامته “ یعنی جب امام خود ہی مسجد میں اقامت کہے ، تو مقتدی اقامت مکمل ہونے تک کھڑے نہیں ہوں گے۔ (الدرالمختارمع الردالمحتار، جلد2، صفحہ 216، کوئٹہ) امام ہی تکبیر کہے، تو اب مقتدیوں کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.