Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خمیر سے بنی بریڈ اور نان کھانا کیسا؟
Answer (beginning)
الکوحل کا پیدا ہونا اس وقت ممانعت کا سبب بنتا ہے جب وہ چیز نشہ آور بن جائے۔ ورنہ اگر خمیر کی وجہ سے معمولی مقدار میں الکوحل پیدا ہو اور مجموعی طور پر وہ چیز نشہ آور نہ بنے تو وہ چیز حلال اور پاک ہی رہتی ہے۔ جیسا کہ نبیذ کا معاملہ ہے کہ جب تک اس میں نشہ پیدا نہ ہو تو وہ اپنے اصل حکم پر ہی رہتی ہے ، یعنی اس کا پینا حلال ہی ہو گا اگر چہ اس میں معمولی الکو حل پیدا ہو چکی ہو۔ لیکن جب تخمیر اس حد تک پہنچ جائے کہ اس نبیذ میں نشہ پیدا ہو جائے تو اب یہ نبیذ پینا منع ہو جاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.