Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مشک کیا ہے نیز مشک کھانا کیسا؟
Answer (beginning)
مشک ہرن سے حاصل ہونے والا انتہائی خوشبودار مادہ ہے۔ جس کو دوا اور خوشبو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مخصوص قسم کے نر ہرن کی ناف کے قریب ایک گلٹی (tumor ) نما تھیلی میں جمع ہوتا ہے جس کو عام زبان میں نافہ کہتے ہیں۔ مشک کا شرعی حکم یہ ہے کہ یہ پاک ہے اور اس کا کھانا مطلقاً حلال ہے۔ یعنی خواہ ذبح شرعی کے ساتھ ذبح کیے ہوئے ہرن سے حاصل ہو یا غیر مذبوح ( زندہ یا مردہ) ہرن سے۔ اور مشک کی اصل اگر چہ خون تھی لیکن انقلاب ماہیت یعنی اصل و حقیقت تبدیل ہو جانے کی وجہ سے اور خون سے خوشبو بن جانے کی وجہ سے مشک کو پاک و حلال شمار کیا جاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.