Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ٹھوکر لگنے پر بسم اللّٰہ کہنا کیسا؟

Answer (beginning)

ٹھوکر لگنے ، چوٹ پہنچنے یا گرنے پر "بسم الله " کہنے کا جو غرف درواج ہے ، اس میں شرعا کوئی حرج نہیں اور نہ ہی یہ غیر محل میں ذکر اللہ کرنا ہے ، کیونکہ مصیبت و تکلیف کے وقت بے ساختہ اللہ تعالیٰ کا مبارک نام زبان پر آجانا سلف صالحین کا شیوہ رہا ہے ، بلکہ خود نبی کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم نے چوٹ لگنے اور جانور کو ٹھوکر لگنے کے موقع پر صحابہ کرام علیہم الرضوان کو "بسم اللہ " کہنے کی تلقین فرمائی۔ نیز اس وقت ذکر اللہ کرنے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ انسان پیش آنے والے ہر معاملے کو اللہ تعالیٰ کی قدرت و مشیت کے تحت سمجھے، ہر حال میں اسی کی طرف رجوع کرے اور صبر وشکر کا دامن تھامے رکھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.