Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ کی اذان کے بعد تجارت کی آمدنی کا حکم

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم جمعہ کی اذان کے بعد تجارت کی تو حاصل شدہ آمدنی کا حکم دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اذان جمعہ کے بعد کی گئی تجارت سے حاصل ہونے والے مال کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ حلال ہے یا حرام ؟ جواب جمعہ کی اذان اول سے لے کر نماز جمعہ کے ختم ہونے تک ان لوگوں کا تجارت کرنا کہ جن پر جمعہ فرض ہے ، ناجائزو گناہ ہے لیکن اس تجارت سے جو مال حاصل ہو گا وہ حلال ہی ہے ، حرام نہیں، کیونکہ یہاں ممانعت عقد سے خارج کسی معاملے کی وجہ سے ہے، لہذا عتقد بالکل درست ہے تو اس سے حاصل ہونے والا مال بھی حلال ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.