Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عشاء کی سنتوں اور نوافل کا ثبوت
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم نماز عشا میں سنن و نوافل کا ثبوت دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کہتا ہے کہ عشاء کی صرف سات رکعات ہیں ، چار فرض اور تین وتر ، اس کے علاوہ سنن و نوافل کے ثبوت میں کوئی دلیل نہیں ۔ برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرما ئیے کہ باقی رکعات سنن و نوافل کا ثبوت کسی دلیل سے ہے ؟ نیز زید کی یہ بات کہاں تک درست ہے ؟ جواب نماز عشاء کے چار فرضوں سے پہلے چار سنت غیر مؤکدہ ہیں ، پھر فرضوں کے بعد دو سنتِ مؤکدہ اور دو نفل ، پھر تین وتر کے بعد دو نفل ہیں ، اور ان تمام رکعات کا ثبوت احادیث مبارکہ و آثار سے موجود ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.