Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حمل میں طلاق کا حکم

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم کیا حمل کی حالت میں طلاق ہو جاتی ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حمل کی حالت میں طلاق ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ اگر ہو جاتی ہے تو عدت میں کتنا وقت گزارنا ہوگا؟ جواب اگر کوئی اپنی بیوی کو حمل کی حالت میں طلاق دے تو طلاق واقع ہو جائے گی، کیونکہ عورت کا حاملہ ہونا وقوع طلاق کے مانع نہیں ۔ نیز اگر حمل کی حالت میں طلاق دی گئی تو عدت وضع حمل یعنی بچہ جن لینے تک ہوگی، جب بچے کی پیدائش ہو جائے تو عدت ختم ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.