Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مزار کو سجدہ کرنے کا حکم

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم مزار کو سجدہ کرنا کفر ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مزار کو سجدہ کرنا کیسا ؟ جواب ہماری شریعت میں سجدہ صرف رب تعالی کی ذات کو ہی ہو سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ کسی کو بھی سجدہ کرنا اگر تعظیم کی نیت سے ہو تو ناجائز و حرام اور گناہ کبیرہ ہے ، اور عبادت کی نیت سے ہو تو کفر ہے ۔ مزار کو سجدہ کرنے کا بھی یہی حکم ہے کہ تعظیم کی نیت سے سجدہ کرنا سخت ناجائز و حرام ہے اور عبادت کی نیت سے کفر ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.