Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بغیر سحری نفل روزہ رکھنا کیسا؟

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری فتوی نمبر : 1255-FAM
Fatwa no.
1255-FAM
Issued
21 محرم الحرام 1448ھ / 06 جولائی 2026ء

Answer (beginning)

سوال بسم الله الرحمن الرحيم سحری کے بغیر روزہ رکھنا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بغیر سحری کے نفل روزہ رکھ سکتے ہیں ؟ جواب روزہ فرض ہو یا نفل ، اُس کے لیے سحری شرط نہیں، بغیر سحری کے بھی روزہ رکھ سکتے ہیں اور روزہ بغیر کسی کراہت کے درست ہوجاتا ہے ۔ البتہ روزہ رکھنے والے کیلئے سحری کرنا سنت ہے ، لہذا جان بوجھ کر سحری نہ کرنے میں سنت سے محروی ہے ۔ سحری میں خوب پیٹ بھر کر کھا نا ہی ضروری نہیں بلکہ اگر ایک آدھ کھجور، یا صرف پانی بھی سحری کی نیت سے استعمال کر لیں گے جب بھی کافی ہو گا اور سحری کی سنت ادا ہو جائے گی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.